پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دوست ملکو ںکی ضرورت
آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہو نے پر معاشی حالات خراب ہو سکتے ہیں ، بلوم برگ
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دوست ملکو ںکی ضرورت،آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہو نے پر معاشی حالات خراب ہو سکتے ہیں ، معروف امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں۔امریکی جریدے بلوم برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو حالات بگڑ سکتے ہیں جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے۔آئی ایم ایف نے بجٹ کو مواقع ضائع کرنیوالا بجٹ قرار دے دیا،بلوم برگ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملاتو معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے۔