پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئےبرطانیہ سے مدد مانگ لی

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے برطانوی ہائی کمشنر کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا

0 61

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئےبرطانیہ سے مدد مانگ لی،وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے برطانوی ہائی کمشنر کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے برطانیہ سے مدد مانگ لی، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہوئی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ ملاقات کے دوران برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔اسی دوران اسحاق ڈار نے متعدد عالمی سفراء سے بھی ملاقات کی اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی بحالی کیلئے اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.