ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر آفس ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے

0 109

ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹیکس دفاتر ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلے رکھے جائیں، تمام متعلقہ دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبر کو کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے تمام لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کھلے رہیں گے، ایف بی آر نے علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفس بھی کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.