سعودیہ کے بعد یو اے ای نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز دیئے

یقین دہانی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں حکام نے کی تھی،وفاقی وزیر خزانہ

0 105

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سعودیہ کے بعد یو اے ای نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز دیئے،یقین دہانی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں حکام نے کی تھی، یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی ہے اور ان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالرز آچکے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی۔اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ماضی قریب میں یو اے ای نے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی یقین دہانی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں حکام نے کی تھی جبکہ چند روز قبل حکام نے آرمی چیف سے بھی یقین دہانی کی تھی۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے، گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب سے آئے تھے، یوں دو دن میں زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.