براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

غیر امریکی طلبہ غزہ یوکرین پر مضامین نہ لکھیں: کولمبیا یونیورسٹی کی وارننگ

کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ اور یوکرین کے معاملے پر غیر امریکی طلبہ کو خبردار کردیا۔ کولمبیا یونیورسٹی نے غیر امریکی طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ، یوکرین اور طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج سے متعلق اپنے مضامین شائع نہ کریں ورنہ ٹرمپ انتظامیہ…

نیویارک کی عدالت نے محمود خلیل کی وکلا سے بات کرانے کا حکم دیدیا

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں ۔ اس بات کاانکشاف محمود خلیل کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہواجس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے…

مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔…

امریکی صدر ٹرمپ کا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کے لیے بھیجا گیا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کو پہنچا دیا۔ انور قرقاش نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا۔ اس سے قبل…

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر کالے قانون کے تحت 5 سال کی پابندی لگا دی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے میر واعظ عمر فاروق کی عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزارت داخلہ نے…

امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان

امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف آج سےنافذ العمل ہوگیا۔ امریکی ٹیرف کےجواب میں یورپی یونین نے بھی یکم اپریل سے 28ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیر…

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت

چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے مطابق ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے اور اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت…

مقبوضہ بیت المقدس: مشہور بک شاپ پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس کی مشہور بک شاپ ’دی ایجوکیشنل بک شاپ‘ پر اسرائیلی پولیس نے چھاپہ مار کر اس کے مالک عماد منی کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بغیر کسی وارنٹ کے کی گئی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے۔…

ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھا گیا خط ایک عرب ملک ہم تک پہنچائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کو لکھا گیا خط ایک عرب ملک کے ذریعے…

یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ

یوکرین سے 30 روزہ جنگ بندی اور امن کی بحالی سے متعلق زیر گردش خبروں پر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو اپنے فیصلے خود لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس سے 30 روز کی عبوری جنگ بندی اور امن بحالی کے لیے امریکی تجویز…