براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

امریکا کا میکسیکو کی سرحد پر مزید 3ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکا نے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اہلکار تارکین وطن کی ملک بدری میں شامل نہیں ہوں گے، فروری میں غیر قانونی سرحدی کراسنگ کم ترین رہی،…

ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک فریقین میز پر نہ آئیں، جمعہ سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں…

اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ اور خان یونس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ اور خان یونس کے نزدیک اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوگیا، ماہ صیام کا تقدس پامال اسرائیل فورسز کی کارروائی…

غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیل نے جارحیت کا آغاز کر دیا: مصر

مصری وزیر خارجہ بدرالعاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوگیا۔ مصری وزیر خارجہ بدر العاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ مشکل ہوگا، امید ہے دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت جلد شروع ہو…

نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو زلزلے سے لرز اٹھا

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو زلزلے سے لرز اٹھا۔ کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی…

صومالیہ میں فورسز کی کارروائی، 40 الشباب کے دہشتگرد مارے گئے

صومالیہ کی فورسز نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور…

سعودی عرب میں 17 ہزار غیر قانونی تارکین پکڑے گئے

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 20 فروری سے 26 فروری 2025ء کے دوران…

بھارتی فورسز کی سرحد پر کارروائیاں، 2 خواتین، 4 بنگالیوں سمیت 9 افراد گرفتار

بھارتی فورسز نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، بی ایس ایف نے بیان میں…

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ اور زیلنسکی سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

فرانس نے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے…

غزہ کی امداد روکنے کے خلاف انسانی حقوق تنظیمیں اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ہر قسم کی امداد لے جانے پر پابندی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق 5 غیر سرکاری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر…