براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کو فنڈنگ کر نے کا الزام
برطانوی خیراتی ادارے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کوفنڈنگ کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارہ خاص طورپربچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے تاہم اب ادارے…
دنیا کا سب سے طویل روزہ کس ملک میں اور کتنے گھنٹے کا ہے؟
رواں برس رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں ہے جب کہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکی ملک چلی میں ہے۔
سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل…
یوکرینی صدر کے ساتھ برا رویہ، امریکا کے نائب صدر کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑگیا
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے ڈی وینس اسکینگ کرنے ورمونٹ پہنچے تو مظاہرین وہاں بھی پہنچ…
امریکا کیساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں: یوکرینی صدر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اتوار کو لندن میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا کو…
اسرائیلی مطالبے پر جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع پر راضی نہیں: حماس
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مطالبے پر غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سینیئر عہدے دار نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے کے پہلےمرحلے میں توسیع پرراضی…
جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی: یورپی رہنماؤں کا اتفاق
یوکرین کے صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائےگا۔
امریکی صدر ٹرمپ اور…
یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس
امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا۔
اجلاس کے آغاز پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یورپی ممالک کو یوکرین…
مہنگائی کنٹرول میں ناکامی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کردیا
ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں پارلیمنٹ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 273 میں سے 182 ارکان نے وزیر خزانہ عبدالناصر…
مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی…
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا اختتام، اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد کا داخلہ روک دیا
جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام اور حماس کی جانب سے…