براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

پنجاب: گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کا استعمال، کاشت کاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ روپے کمالیے

پنجاب میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کےاستعمال سے کاشت کاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کمالیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 1000 کاشت کاروں نے گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کےاستعمال سے چند ماہ میں 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کمالیے ہیں۔…

فواد اور شعیب شاہین کے جھگڑے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا سخت ردعمل آگیا

فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسے فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےفواد چوہدری اور پارٹی کے وکیل رہنما شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پربیان جاری کیا…

گوادر میں 4 روزہ کتب میلہ اختتام پذیر، ریکارڈ 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت

گوادر میں جاری چار روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ گوادر میں مقامی ادارے کی جانب سے کتب میلہ 13 تا 16 فروری تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں، مصنفین اور شعرا نے شرکت کی۔ کتب میلے میں ملکی سطح کے پبلشرز نے حصہ لیا اور…

پانی کی کمی کے باعث پنجاب میں گندم کی فصل متاثر ہونےکا خدشہ

پنجاب بھر میں گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم بھل صفائی کےلیے نہریں بند ہونے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونےکے خدشات کسانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن ایک…

چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنادی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ ق لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین…

بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار، پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا۔ خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا،…

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے…

ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے: آرمی چیف

آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا ہے ہمیں اپنے مذہب اور تہذیب پر فخر ہے، کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا نے ملاقات کی۔ اس موقع…

کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ…

راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان

راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم…