براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی، غزہ اور بیروت میں فضائی حملے
اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کردیے۔
اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیرپورٹ…
ایلون مسک کا امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایلون مسک نے بذریعہ ویڈیو لنک دبئی میں ورلڈ…
مودی کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکا کا بھارت کو ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے…
امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی سزا کیخلاف پابندیوں کیلئے ایکٹ کی تیاری کا اعلان
امریکی رکن کانگریس اور ریپبلکن رہنما جو ولسن نے کہا ہےکہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں پر پابندی کے لیے ایکٹ تیار کر رہے ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جو ولسن کا کہنا تھا کہ وہ…
وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔
نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی…
آئی ایم ایف وفد کا دورہ مکمل، مالیاتی گورننس، انسداد بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر بریفنگ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ،…
حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج، تمام پروپیگنڈے غلط ثابت
حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج نے اس حوالے سے کئے گئے ہر پروپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
مختلف حلقوں کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ غربت، مالیاتی امور، صنعتوں کے…
ڈسکوز کی نجکاری کیلئے صدر مملکت کے نام شیئرز منتقل کرنے کا فیصلہ
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت کے نام ڈسکوز کے حصص کی منتقلی کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے صدر مملکت کے نام پر شیئرز منتقل کئے جائیں گے، ڈسکوز کی نجکاری کیلئے شیئرز…
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 13 اشیا مہنگی، 15 سستی
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ،اسی دوران…
ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کرے گا، حکومت نے پالیسی سازی کے اہم اختیارات واپس لے لیے
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لےلیے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ…