براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

روئی کی امپورٹ سے کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ

مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی سستی لاگت پر درآمدی روئی کی خریداری کو ترجیح دینے سے رواں سال روئی اور سوتی دھاگے کی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچنے، روئی، پھٹی کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی سے کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔…

منصفانہ ٹیکس نظام حکومت کو بہتر انتخابی نتائج دینے میں معاون

پالیسی سازوں کے درمیان مڈٹرم الیکشن کی بازگشت سنی جارہی ہے، ایسے میں حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کرکے انتخابی نتائج کو اپنے حق میں ہموار کرسکتی ہے۔ رسمی معیشت کا حصہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی نااہلیوں کا خمیازہ پاکستان کا…

اب خریداری کیش پر نہیں، صرف ڈیبٹ کارڈز سے ہوگی

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جاری ہے، اب خریداری کیش کے بجائے ڈیبٹ کارڈ ز سے ہوگی۔ آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے اور ریونیو بڑھانے کیلیے ایف بی آر نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔ ملک بھر میں کاروباری شعبے…

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی، انٹربینک میں ڈالر بھی سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک…

وفاق نے اعدادوشمار میں تبدیلی سے ہمارے سرپلس کو کم کردیا: مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق نے اعدادوشمار میں تبدیلی کر کے ہمارے سرپلس بجٹ کو 86 ارب تک کم کردیا۔ خیبرپختونخوا کے سرپلس بجٹ اور وفاقی کھاتوں بارے اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ…

شہباز دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ

وزیراعظم شہبا ز شریف کے ایک سالہ دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم مشعل نے پاکستان میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق…

سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی کی سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کیو آر کوڈ سسٹم پہلے مرحلے میں سبزی اور فروٹ منڈی میں متعارف کرے گا، سٹیٹ بینک کیو آر…

6 ماہ کے دوران پاکستان تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب

شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات…

آئی ایم ایف مشن الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرے گا، وزارت خزانہ کی تصدیق

وزرات خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن پاکستان میں ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں اور مشن الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف سے بھی مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف…

شام پر دہشتگرد اسرائیل کا حملہ، خلخلہ فوجی اڈا تباہ

میڈیا ذرائع نے جنوبی شام میں ایک فوجی اڈے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی خبر دی ہے۔ ارنا کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے صوبہ السویدا کے شمال میں واقع خلخلہ فوجی اڈے کے اوپر جنگی طیاروں کی پرواز کے ساتھ ہی دھماکوں کی آوازیں…