براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کی ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو…
سمندری شعبے کی بحالی کا منصوبہ منظور، آمدنی 9000 ارب روپے تک بڑھانے کا ہدف
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے سمندری شعبے کی مکمل بحالی کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد موجودہ 2610 ارب روپے کی آمدنی کو بڑھا کر 8000 سے 9000 ارب روپے تک لے جانا ہے۔
وفاقی اور صوبائی حکام کو واضح روڈ میپ دے دیا گیا ہے…
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھاکر اختلافات دورکرائے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد…
کرم سے آمدورفت کے راستے 4 ماہ سے بند ہونے کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
ضلع کرم سے آمدورفت کے راستے چار ماہ سے بند ہونے کےباعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
راستے بند ہونے سے بیرون ملک تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار حاصل کرنے والوں کے بھی مواقع ضائع ہونے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریباً چار…
کتنے فیصد پاکستانی باقاعدگی سے پرفیوم استعمال کرتے ہیں؟ سروے نتائج جاری
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 32 فیصد پاکستانیوں میں پرفیوم کا استعمال عام ہے اور وہ باقاعدگی سے خوشبو لگاتے ہیں۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 32 فیصد پاکستانی باقاعدگی سے خوشبو لگاتے ہیں جب کہ 68…
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کردیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکرات پر جو گفتگو کی یہ ان کی کابینہ کی اندرونی گفتگو ہے، ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار…
ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کا کمرہ دینے سے انکار، امریکی خاتون فلاحی ادارے کےحوالے
پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔
پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کی جانب سے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل…
شکرگڑھ میں گزشتہ روز سےلاپتا 2 بچوں کی لاشیں گھر میں آٹےکے ڈبے سے مل گئیں
شکرگڑھ میں گزشتہ روز سےلاپتا 2 بچوں کی لاشیں گھر میں آٹےکے ڈبے سے مل گئیں۔
پولیس کے مطابق شکرگڑھ کے علاقے بہلول پور میں گزشتہ روز باپ مزدوری کرکےگھر واپس آیا تو اس کے دونوں بچے گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق رات بھرتلاش کرنے…
پاکستانیوں کو امریکا سے نکالا گیا تو پاکستان اُن کی بھرپور مدد کرےگا: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا ہےکہ امریکا نے پاکستانیوں کو اپنے ملک سے نکالا تو پاکستان اُن کی بھرپور مدد کرےگا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا سے…
کراچی کے تاجروں سےگفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا: خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہےکہ کراچی کے تاجروں سےگفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔
کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مقبول…