براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

ایک بار پھر بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر

بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے سبب لاہور ایک بار پھر ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے لگیں جس کی وجہ سے پنجاب میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ صبح کے وقت لاہور میں فضائی معیار خراب…

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر، پولیس تعینات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس تعینات کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او…

پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کلعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی…

بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے ہیں جب کہ گھوسٹ…

گورنر کے پی کا اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں صوبائی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا مشورہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو ریاست سخت ایکشن لے۔ انہوں…

بشریٰ بی بی کا بیان ذاتی ہے پارٹی پالیسی نہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، بشریٰ بی بی بانی…

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا لازمی ہے، 9 ماہ ہو چکے ہیں کونسل کا ایک بھی اجلاس…

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے ایک دوسرے پرعدم اعتماد کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات کیلئے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مذاکرات کے معاملے پر ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار…

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کراچی میں عالمی دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مختلف اسٹالز پر گئے اور وہاں رکھے گئے جدید اسلحے کا معائنہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد نے ترکیہ، آذربائیجان،…

آئی جی خیبرپختونخوا کی ریجنل افسران کو سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے ریجنل پولیس افسران کو سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کردی۔آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ لکھ کر کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایات…