براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ قانون سازی سمیت معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی حج پالیسی زیر…
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے…
جوڈیشنل کمیشن کا پہلا اجلاس آج، جسٹس امین کے آئینی بینچ کا سربراہ بننے کا امکان
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت تشکیل دیے گئے 12رکنی سپریم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں آئینی بینچ کے سربراہ اور ارکان کا تقرر کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ کا سربراہ بنایا جائے گا۔
سپریم…
عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست
عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ…
پختونخوا؛ راستے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
پختونخوا میں راستے کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملاکنڈ کی تحصيل بٹ خیلہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں…
بغیر اجازت معدنیات کی کھدائی؛ اٹک میں 3 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ
پنجاب حکومت نے اٹک میں تین ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدام کرتے ہوئے اٹک میں 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت ضلع اٹک میں سونے سمیت…
اے این ایف آپریشنز میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی
اے این ایف کے مختلف آپریشنز میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 10 مختلف…
بجلی کی بڑھتی قیمتیں؛ ملک بھرمیں سولرپینل لگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
بجلی کی اضافی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں سولر پر بجلی لگوانے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ مالی سال 23 کے اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ سولر پینل اور نیٹ میٹر لگوانے والوں میں لاہور سرفہرست ہے۔…
بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں تعداد 46 ہوگئی
بلوچستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کل تعداد 46 تک پہنچ گئی۔
متعلقہ لیب نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد قلعہ سیف اللہ…
وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے باغیچہ اسٹاپ پر فیلڈر گاڑی پر نامعلوم افراد کے راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فیلڈر گاڑی کو پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی۔…