براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

ایران کے سالانہ فوجی دن پر تہران میں فوجی پریڈ ، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

ایران کے سالانہ فوجی دن کے موقع پر تہران میں بڑی فوجی پریڈ ہوئی جس میں جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔ سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حملے سے ایرانی فوج کی قوت کا مظاہرہ ہوا،…

صیہونی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا

صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا۔ صیہونی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر…

صیہونی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ میں غذائی قلت کے دعوؤں کو مسترد کردیا

صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں غذائی قلت اور قحط کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔ صیہونی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بن یامین نیتن یاہو نے آج برطانوی اور جرمن وزائے خارجہ سے…

خاکروب نے کچرے سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا

ایران میں خاکروب نے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایران کے صوبہ لرستان کے شہر الیگودرز میں سڑک کنارے ایک کوڑے دان میں خاکروب کو سونے کی اشیاء…

یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 2 سال کی بارش گھنٹوں میں برس گئی

دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دبئی میں 2 سال کی بارش چند گھنٹوں میں برس گئی جہاں پانی سے سڑکیں ڈوب گئیں جب کہ دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زایدکے متعدد حصے بند کر…

صیہونی حکومت پر حملہ: امریکا کا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

واشنگٹن: صیہونی حکومت پر جوابی حملے کے ردعمل کے پیش نظر امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہاکہ امید ہے امریکا کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس…

مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار صیہونی وزیراعظم ہیں: طیب اردوان

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار صیہونی وزیراعظم ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ مغربی ممالک کا صیہونی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے…

اسکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا معاملہ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہار گئی

برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں اسکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی۔ لندن کے علاقے برینٹ میں واقع مائیکلا اسکول میں نماز کی اجازت نہ دینے پر طالبہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مائیکلا اسکول کی بنیاد موجودہ ہیڈ ٹیچر کیتھرین بربل…

صیہونی فوج کا جبالیہ، نصیرت اور رفح میں حملہ، مزید 56 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بمباری کی جس میں مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر یونی…

امریکا نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

امریکا نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے…