ماہانہ آرکائیو

جنوری 2024

بلاول کو این اے 127 سے پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے،آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کو پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے۔ آصف زرداری نے لاہور میں این اے 127 اور پی پی 166 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ آصف زرداری نے کہاکہ ہماری سیاست کا…

پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ (ن) لیگ حکومت میں آئی تو بیروزگاری، مہنگائی اور بجلی کی قیمتیں ہنگامی بنیادوں پر کم کرے گی،پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ ثاقب نثار جیسے مہرے کے ذریعے نواز شریف کا تختہ…

بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت

شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فواد کیلئےکام کر رہے ہیں۔ رؤف حسن سازشی ہیں، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں، پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے…

طورخم سرحدی گزرگاہ 2 طرفہ تجارت کیلئے پانچویں روزبھی بند، مال بردارگاڑیاں پھنس گئیں

خیبر میں کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے سفری دستاویزات کی شرط پر عمل درآمد کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند رہی جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والی کارگو…

پرویز الٰہی، شاہ محمود، فواد اور حماد اظہر کی اپیلیں مسترد، الیکشن نہیں لڑسکیں گے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے محفوظ فیصلے سنادیے۔ بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے سزایافتہ ہونے کی بنیاد پر…

عدت میں نکاح کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدت میں نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل سلمان اکرم راجہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین ایڈووکیٹ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔…

بلاول نے پارٹی امیدواروں کو اسٹیج پر ہاتھ کھڑا کر کے حلف بھی لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے عہد بھی لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اپنی تقریر کے اختتام پر بدین اور ماتلی سے کھڑی ہونے والے…

عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکتے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور اپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ…

پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، آئی جی عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں،سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں…

جو ہر بار ناکام وزیراعظم رہے اسے کس خوشی میں چوتھا موقع دیا جائے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص جس کے پاس نہ نظریہ ہے اور نہ منشور وہ چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جو ہر بار ناکام رہا اسے کس خوشی میں چوتھی بار بھی وزیراعظم بننے کا موقع دیا جائے۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب…