ماہانہ آرکائیو

مارچ 2024

حکومت 58 کھرب ٹیکس وصولی سے قاصر، وزیراعظم کو بریفنگ میں انکشاف

اسلام آباد: ملک میں ٹیکس وصولی میں بہت بڑا فرق سامنے آیا ہے جس کا تخمینہ 58 کھرب روپے ہے جو کہ جی ڈی پی کا 6.9 فیصد بنتا ہے، اس میں صرف پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا فرق تقریباً 10کھرب روپے ہے۔ یہ انکشاف وزیر اعظم شہباز شریف اور خصوصی…

معاشی بحالی کیلیے بروقت نیا آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر

اسلام آباد: معاشی بحالی کیلیے بروقت نیا آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے۔ نئی حکومت معاشی بحالی کیلیے پر عزم ہے، نگران حکومت کے دور میں اٹھائے گئے اقدامات کو آگے بڑھانے سے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، تاہم معاشی بحالی کیلیے حکومت کو…

دکانداروں کی من مانی جاری، سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اڑا دیا

کراچی میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامےکو ہوا میں اڑا دیا ہے اور من مانی قیمتوں پر اشیا فروخت کر رہے ہیں۔ 608 اور 1700 روپے فی کلو سرکاری قیمت مقرر ہونےکے باوجود مرغی کا گوشت 650 روپے اور بکرے کا گوشت 2200 روپےکلو میں دستیاب ہے۔ پھلوں…

سوئی ناردرن کی سال میں تیسری بار گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست

سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی ایس) نے ایک ہی سال میں گیس کی قیمت میں تیسری بار اضافہ مانگ لیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کرتے ہوئے گیس کی قیمت…

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے تباہی، 25 افراد ہلاک

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے ہر طرف تباہی مچ گئی اور مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں…

الشفا کے بعد صیہونی فورسز کا النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر کا رکن شہید کردیا

قابض صیہونی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے دونوں اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔…

ماسکو:کانسرٹ ہال پر حملے کے شبہے میں گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

ماسکو میں کانسرٹ ہال پر حملے کے شبہے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ماسکو میں مشتبہ افراد پر دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعید اکرمی مراد علی…

روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی نظام پر ایک بار پھر حملے

روس کی جانب سے یوکرین کے مغربی علاقے لویو میں توانائی کے انفرااسٹرکچر پر میزائل حملےکیے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو ہونے والے ان حملوں میں روسی میزائل کچھ دیر کے لیے پولینڈ کی فضائی حدود میں بھی رہے۔ یوکرینی حکام کے…

بھارت: ہولی پر مسلمان خاندان کو روک کر زبردستی رنگ پھینک دیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہولی کے تہوار پر مسلمان خاندان پر زبردستی رنگ پھینک دیا گیا۔ مسلمان خاندان پر زبردستی رنگ اور پانی پھینکے جانےکا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پیش آیا جہاں ہولی مناتے کچھ ہندو نوجوانوں نے موٹر…

غزہ: امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر صیہونی ٹینکوں کا حملہ، 19 افراد شہید

غزہ میں بھوک و افلاس کے شکار مزید 19 فلسطینی شہری صیہونی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ آٹےکے تھیلوں کا انتظار کرنے والوں پر صیہونی ٹینکوں نے مشین گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ کے علاقوں رفح اور…