ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

سعودی وزارت داخلہ کا حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانےکا اعلان

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانےکا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2 جون سے 20 جون تک بغیرحج پرمٹ اور…

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ مکمل

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جہاں مجموعی ٹرن آؤٹ 61.45 فیصد رہا۔ تیسرے مرحلے میں ریاست گجرات کی تمام…

متحدہ نے سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 13قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تعلیم، صحت، داخلہ ، خزانہ اور بلدیات سمیت سندھ اسمبلی کی 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق…

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر…

9 مئی والے انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی فوج نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینی پڑے گی۔ انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس…

عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی

بھارت: ضلعی عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی، انہیں سپریم کورٹ سےبھی ضمانت نہ مل سکی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر ہم…

دنیا اسرائیل کے خلاف + اعداد و شمار

غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا کے 5 براعظموں میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم صیہونی حکومت کا دفاع کرنے والے مغربی ممالک میں یہ مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ تھنک ٹینک فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیزINSS) ) مقبوضہ فلسطین میں…

رفح پر حملہ، جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا

حماس نے غاصب فوج کے رفح پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ جارحیت مذاکرات کو ناکام بنانے اور جنگ بندی معاہدے کی راہ میں ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے صیہونیوں کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین…

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی،وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا ؟ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔ ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، حالات اچھے ہیں یا برے اس پر…

رفح پر حملہ، حماس پر دباؤ تو نہیں؟

سی این این نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آج رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں محدود تھیں اور یہ حماس پر دباؤ بڑھانے کے تناظر میں کی گئیں۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں صیہونی فوج کی…