ماہانہ آرکائیو

جون 2024

ٹیکسوں کی بھرمار پر حکومتی رکن ایف بی آر حکام پر برس پڑیں

اسلام آباد: ٹیکس لگانے والی حکومت کی اپنی ممبر سینیٹ انوشے رحمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پر برس پڑیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینیٹر انوشے رحمان نے ایف بی آر حکام پر کڑی…

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قلت، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں کی قلت کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ٹماٹر 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سفید آلو 30 روپے کے اضافے کے بعد 100روپے کلو،…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ جنوبی افریقا دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں…

جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دیدیا

جنوبی افریقی وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ ڈی کوک نے یہ سنگ میل آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں…

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈکپ میں پاکستان کو اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دے دیا۔ مائیکل وان کا خیال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان…

انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

برج ٹاون میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ نے امریکا کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں پورا کر لیا، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 38…

آسٹریلیا سے تاریخی فتح، افغان کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز 127 رنز پر ڈھیر…

’حماس کیساتھ جنگ اختتام کے قریب‘، نیتن یاہو نے جنگ کو لبنان منتقل کرنیکا اشارہ دیدیا

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ساتھ ہی صیہونی ریاست کے سربراہ نے جنگ کو لبنان سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔ مغویوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ جزوی ڈیل پر تیار نیتن یاہو…

روس: نامعلوم مسلح افراد کا عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ،7 افراد ہلاک، 13 زخمی

روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی، پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ…

سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی

سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔ سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ…