ماہانہ آرکائیو

جولائی 2024

ملک میں حالیہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی ہے، قوم کو اس میں نہ جھونکیں، اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی ہے لڑائی ہے۔ اپنے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ…

پارلیمنٹ میں عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے،انصاف کا یہ حال ہو کہ ہر 17واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو اور انصاف کا یہ حال ہے کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے چھٹیوں پر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ…

پابندی کا خطرہ نہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی پی ٹی آئی سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی،عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی، ہم فریش، فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں۔…

پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں، غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز…

پنجاب حکومت نے عمران سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پنجاب حکومت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں انسداد دہشت…

پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے 2 جج نامزد کردیئے گئے

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے جج نامزد کر دیے گئے،سیشن جج اعظم خان نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے 2 جج نامزد کردیے۔ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی…

حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے،وزیر قانون

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تار ڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے مواد موجود ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر…

حکومت کا 126 ممالک کے شہریوں کو24 گھنٹے میں مفت ویزا فراہم کرنےکا فیصلہ

حکومت پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو آن لائن مفت ویزا فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیےگئے۔ اعلامیے کے مطابق 126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا درخواست سسٹم کے…

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں طے پاگیا

ملکی ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد…

پی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے، خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کےبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی…