ماہانہ آرکائیو

ستمبر 2024

ایک مشیر کی جگہ دوسرا لگانا درست مگر سمری میں اس کی وضاحت نہیں

ذرائع گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے ایک مشیر کو ہٹا کر دوسرے کو لگانا درست ہے مگر پہلی سمری میں اس کی وضاحت نہیں تھی اس لیے اسے اعتراض لگا کر واپس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواکابینہ میں ردوبدل کے حوالے…

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات نے موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا۔ ڈی…

قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا

قرض منظوری کے حوالے سے اہم وقت پر آئی ایم ایف نے ماہر بینیسی کو اس وقت پاکستان میں نیا کنٹری ہیڈ مقرر کردیاہے جب پاکستانی حکومت ستمبر کے آخری ہفتہ میں 7ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے۔ نجی نیوز چینل…

اگست، ترسیلات زر 40.5 فیصد اضافے سے 2.94 ارب ڈالر رہیں

اگست کے مہینے میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 40.5 فیصد زیادہ ہے، جبکہ پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ممالک ملازمتوں کے حصول میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست…

انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری دے دی۔ انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کمپنی کی سندھ اینگرو کول میں شراکت داری پاکستان کے کوئلے کی کان کنی…

پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سیاسی و گروہی تفریق سے بلند ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات…

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت عظمیٰ نے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی…

اسلام آباد کا ریڈ زون اچانک سیل، شہری شدید اذیت کا شکار

وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند کردیے جبکہ آمد و رفت کیلیے صرف مارگلہ روڈ کو…

بینظیر قتل کیس،خصوصی ڈویژن بینچ قائم ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل پرآج سماعت

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی 7 سال 10 روز بعد ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ اپیل کی سماعت کیلیے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ…

خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) دہشتگردوں کے چھپنے کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ کے پی کے میں زرتاج…