ماہانہ آرکائیو

ستمبر 2024

وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کا داغ ختم کریگی، وزیراعظم شہباز شریف

زیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرےگی، انسداد پولیو مہم کا مؤثر نتیجہ نکلےگا۔ والدین اپنے 5 سال سے کم عمربچوں کو تمام عمرکی معذوری سے بچائیں۔…

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک صدر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل احمد بابر سدھو نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں،انقرہ آمد پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدارتی کمپلیکس میں ائیر چیف مارشل احمد بابر سدھو کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں…

الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا‘، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بنگلادیش کا حوالہ دینا اور لشکر لیکرپنجاب پرحملہ آور…

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے،وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ…

اسرائیلی میڈیا نے عمران خان کے حق میں لکھا، انکے چاہنے والے اس کو پرکھیں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں لکھا، پاکستان میں ان کے چاہنے والے اس کو پرکھیں، ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے۔ اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی…

طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعد لیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا۔ پاکستان کے نظام کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے…

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بِلا اشتعال جارحیت، فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 طالبان ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،افغان طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ 7 ستمبر کی صبح کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی…

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب کرلی گئی

اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا ہے،26 نمبر چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاء نے پتھراؤ کیا۔ ذرائع کے…

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے ایک اورکارنامہ انجام دیتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان سری لنکا میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں…

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے۔ پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں کھیلی…