ماہانہ آرکائیو

ستمبر 2024

امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم 14 سالہ طالب علم ہے۔ اسپتال ذرائع کا…

سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا، ولی عہد بھی شریک ہوئے

ریاض: سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔…

مودی کی سنگاپور آمد، اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور آمد پر اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا۔ بھارتی وزیر اعظم آج سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچے جہاں سنگاپور میں مقیم بھارتیوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس استقبال کے…

جانوروں کی دوا کا نشے کیلئے استعمال، برطانیہ کا ’زومبی ڈرگ‘ پر پابندی کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے جانوروں کو بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 'زومبی ڈرگ' کہلائی جانے والی زائلازین اور دیگر 21 منشیات پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جا…

یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ اماراتی امیگریشن حکام نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن…

‘رکو، میں آرہا ہوں’، عدالت نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مشہور گانا چلانے سے روک دیا

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران مقبول گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں)کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ…

انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک

انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش چینل میں ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد ڈوب گئے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایک کشتی میں کافی تعداد میں لوگ سوار تھے جو انگلش…

آسٹریلوی ائیرپورٹ پر نائٹ شفٹ سے تنگ واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر دوران ڈیوٹی سوگیا

آسٹریلوی شہر برسبین کے ائیرپورٹ کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر مسلسل نائٹ شفٹس سے تنگ آکر دوران ڈیوٹی اپنی ڈیسک پر ہی سوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ دسمبر 2022 میں پیش آیا جس سے متعلق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے…

صیہونی جارحیت جاری، مغربی کنارے میں 180 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا

صیہونی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں کم از کم 180 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ روز سے اب تک مغربی کنارے میں کم از…

گزشتہ 72 گھنٹوں میں غاصب صیہونی فوجی گاڑیوں کے راستے میں چھ بموں کا دھماکہ

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک ذيلی تنظیم جنین بریگیڈ کے مجاہدوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے راستے میں 6 بم دھماکے کیے ہیں۔ القدس بریگيڈ نے مغربی کنارے…