ماہانہ آرکائیو

ستمبر 2024

امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ سے 4 افرادہلاک، درجنوں زخمی

امریکی ریاست الاباماکےشہربرمنگھم میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 11 بجے الاباماکے شہربرمنگھم کے تفریحی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجےمیں 4…

چین مختلف محاذوں پر ہمارا امتحان لے رہا ہے، امریکی صدر کی کواڈ رہنماؤں سے گفتگو

امریکی صدر جو بائیڈن کی کواڈ رہنماؤں سے ہاٹ مائیک پر کی جانے والی گفتگو سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیلاویر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت میں کواڈ رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر کے علاوہ جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے…

روس کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔…

وقت ختم ہوتے ہی لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کا جلسہ رکوادیا، کنٹینر پر چڑھ کر رہنماؤں کو اتارا

لاہور میں کاہنہ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوتے ہی کچھ منٹ بعد پولیس ایکشن میں آئی، لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم بند کروایا اور کنٹینر پر چڑھ کر رہنماوں کو اتارا۔پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی…

بڑے جلسے کے انعقاد پر پی ٹی آئی لاہور کو مبارکباد دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کا وقت ختم ہوتے ہی روک دیا گیا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرادیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ…

مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی کا وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی مزید وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے…

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، وزیر اعلیٰ گنڈا پو ر کو پہنچنے میں تاخیر ، لائٹیں بند

ضلعی انتظامیہ نے مقررہ وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی بجلی منقطع کردی جبکہ پولیس نے پنڈال میں داخل ہوکر اسٹیج کو خالی کرایا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قافلے کے ہمراہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے رنگ روڈ پہنچے اور وہاں پر خطاب بھی…

ساف انڈر17چیمپئن شپ،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔ بھوٹان میں کھیلے جارہے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 1-0 سے شکست دی۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں محمد…

ایپل نے آئی فون 16 کی سیریز متعارف

ایپل نے آئی فون 16 کی سیریز متعارف کروادی ہے جن میں نئے آئی او ایس 18 پر کام کرنے والے نئے آئی فونز کی یہ سیریز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب آئی فون 16 کی سیریز کی فروخت بھی گزشتہ روز سے شروع…

ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی

پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور…