ماہانہ آرکائیو

ستمبر 2024

جولائی، اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ

یورپی یونین ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اوراگست میں یورپی یونین کے رکن ملکوں میں مقیم پاکستانیوں…

پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی ایم این ایز…

کراچی میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجائےگا۔…

واٹس ایپ کا ایک فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ایک مخصوص فیچر آپ کی تصاویر لیک کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟ جی ہاں، ایک حالیہ رپورٹ میں کچھ ریسرچرز نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے، زینگو ایکس…

توشہ خانہ 2، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع کردیا گیا۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ٹرائل ایف آئی اے قوانین کے تحت شروع…

ترامیم کا مسودہ فائنل ہوتا تو سامنے لایا جاتا، ہمارا کام پورا ہوگا تبھی سامنے آئیگا، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تار نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ آئینی ترامیم دلیری کے ساتھ لے کر آئیں گے اور اپوزیشن سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔ آئینی ترامیم کا مسودہ اس وقت آتا جب بل پیش کیا جاتا، سب سے پہلے…

آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر بات کرسکتے ہیں، عدلیہ پر حملے کی مزاحمت کریں گے، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر بات کرسکتے ہیں لیکن عدلیہ پر حملے کی مزاحمت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر…

قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور

سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974…

ترامیم کا مسودہ دیکھ کر جواب دینگے، پوری حکومت مولانا کی ہاں یا ناں پر کھڑی ہے،حافظ حمداللہ

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ یہ کس قسم کی ترامیم ہیں جو کابینہ، وزرا اور اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی چھپائی جاتی ہیں جب کہ پوری حکومت مولانا کی ہاں یا ناں پر کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم ہیں…

حکومتی جوڑ توڑ اور بیٹھکیں ناکام، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر، عرفان صدیقی کی تصدیق

حکومتی وفود کی رات گئے آنیاں جانیاں، رابطے اور جوڑ توڑ سب ناکام ہوگئے اور آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردی گئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں نجینیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی…