ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

امرود 100 کے بجائے 120 روپے کلو کیوں بیچے؟ کوٹ ادو میں پھل فروش کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو میں 100 کے بجائے 120 روپے کلو امرود بیچنے پر پھل فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کوٹ ادو کے تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں امرود فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے…

ایم ڈبلیو ایم نے احتجاج کے خاتمے کو راستوں کی بندش ختم ہونے سے جوڑ دیا

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے احتجاج کے خاتمے کو پارا چنار کے راستوں کی بندش ختم ہونے سے جوڑ دیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل ٹرک پارا چنار اشیائے خورد ونوش لے کر جائیں گے، اشیائے خورد و نوش اور ادویات پارا چنار…

پشاور: احتجاج کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کی شیلنگ، ریڈ زون جانے سے روک دیا

پشاور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر شیلنگ کرکے انہیں منتشر کردیا۔ پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔…

پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مالی بےضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کیلئے 12 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر…

احتجاج کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں، کراچی میں نمائش سے گرفتارملزمان کو جج کی نصیحت

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پارا چنار واقعے کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے اور پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت…

آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا ہوں: ایرانی سفیر کی فضل الرحمان سے گفتگو

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے اور ملاقات کی۔ ایرانی سفیرنے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کیلئے نیک…

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں ہوا جب…

خیبرپختونخوا حکومت کا ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا…

کرم میں دونوں طرف کچھ دہشتگرد ہیں، ان کیخلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے: سربراہ ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ کرم کا راستہ کھولا گیا تو ہم بھی دھرنے ختم کردیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ کے پی کے حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں…

آخری بار پیشکش کر رہے ہیں دھرنا مظاہرین کسی مناسب جگہ احتجاج کرلیں: وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے دھرنےکے شرکاء کو تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ آخری بار پیشکش کر رہے ہیں مظاہرین سڑکوں سے اٹھ کر کسی مناسب جگہ پر احتجاج کرلیں۔ کراچی میں آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی…