ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

عمران خان پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے اور پی ٹی آئی 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کرےگی۔ دو روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے…

کیا جنرل فیض عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں؟

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے وکیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا فوجی ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں کے…

دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہو: سال نو پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔ 2025 کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کےآغاز پر…

سالِ نو پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 29 افراد زخمی

کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سال نو کا آغاز ہوگیا اور شہری بڑی تعداد میں جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ نئے سال کی آمد پر کراچی، اسلام آباد، روہڑی سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ریسکیو…

کے پی اسمبلی: فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف منظور قرارداد پر لیگی رکن کے جعلی دستخط کا انکشاف

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف پاس ہونے والے قرارداد پر ن لیگ کے رکن اسمبلی کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جلال خان نے ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ صوبائی اسمبلی سے ملٹری…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سویلینز کیخلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے ایوان میں پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عدالتی نظام انصاف موجود ہے، شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے،…

کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے، یہ ہم ہی حل کریں گے: وزیراعلیٰ پختونخوا کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے ، یہ مسئلہ ہم ہی حل کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کرم میں امن کا مسئلہ 50 برسوں سے ہے، صوبے میں امن…

حکومت سے فوج کا ایسا تعاون ساری زندگی نہیں دیکھا، بڑے وسوسے ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام" اُڑان پاکستان" کا اعلان کیا۔ اڑان پاکستان…

سندھ میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب…

پنجاب سے اغوا ہونے والی شریفاں بی بی 44 سال بعد اپنوں سے واپس مل گئی

پنجاب سے 21 سال کی عمر میں اغوا ہونے والی خاتون 65 سال کی عمر میں 10 بچوں کے ساتھ اپنی اکلوتی بچھڑی بہن سے مل گئی۔ سیہون میں 65 سالہ خاتون شریفاں کھرل جو 44 سال قبل پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب سے اغوا ہوئی تھیں۔ شریفاں نے بتایا کہ…