ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

شمالی غزہ جانے والی گاڑیوں کی نتساريم کوریڈور پر ایکس رے کے ذریعے تلاشی جاری

شمالی غزہ میں لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی نتساریم کوریڈور پر ایکس رے کے ذریعے تلاشی جاری ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو صرف شاہراہ صلاح الدین کے ذریعے جانے کی اجازت تھی۔ شاہراہ صلاح…

شمالی غزہ میں شہریوں کی واپسی: بے دخل کیے گئے فلسطینی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے علاقوں کو لوٹ آئے

گزشتہ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے فلسطینی آج اپنے علاقوں کو لوٹناشروع ہوگئے ہیں جو فلسطینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر ان کے علاقوں سے…

الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے

بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل…

یہ خوبصورت ملک سیاحت کیساتھ ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

کیا آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں، تو کیا کسی اور ملک میں گھومتے ہوئے ایسا کرنا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو نیوزی لینڈ آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ خیال رہے کہ ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا…

ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ جنوری کے دوران 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر جنوری کے دوران 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435…

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا، 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کمی سے 1…

قومی ایئرلائن پاکستان ٹریول مارٹ 2025ء میں شرکت کریگی: سی ای او پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں شرکت کرے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایونٹ پی آئی اے ایکسپو سینٹر کراچی میں 31…

نیشنل فوڈ سکیورٹی کا رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی کے خدشے کا اظہار

نیشنل فوڈ سکیورٹی نے رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی کے خدشے کا اظہار کردیا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کومراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام سے قبل آلو،پیاز،ٹماٹر،چکن اور دال…

کراچی ایکسپورٹ پروسسیسنگ زون میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

ایف بی آر نے کراچی ایکسپورٹ پروسسیسنگ زون میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔ پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ نے سردار انٹرپرائزز کی 82 کروڑ 50 لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑ کر ایف آئی درج کرلی، کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سردار…

ایس ایم تنویر نے پالیسی ریٹ میں صرف 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کو مایوس کن قرار دے دیا

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں صرف 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم 200 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع تھی۔ ایس…