ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

مارکوروبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی

وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھال لیا ہے جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر انتظامیہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے…

امریکی ریاستیں ٹرمپ کے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئیں

امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے…

پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں جبکہ چین کے صدر سے بھی کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے…

غزہ میں حملے روکتے ہی اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن، 9 فلسطینی شہید

غزہ میں حملے روکتے ہی اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کر دیا، فائرنگ سے 9 فلسطینی شہیدہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر میں فوجی آپریشن کیا جس…

امریکی صدر ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا، بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچاؤ اور بہتر تعلقات چاہتا…

اسرائیلی دارالحکومت میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح شخص کی جانب سے چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو تل ابیب میں چاقو سے کیے گئے حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کا کہنا…

اسرائیلی آرمی چیف 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ…

ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل پر نوازشیں شروع، شدت پسند اسرائیلی قبضہ گروپوں پر امریکی پابندیاں ختم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھاتے ہی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی قبضہ گروپوں اور افراد پر بائیڈن انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیاں ختم کر دیں۔ یہ پابندیاں اُن 78 ایگزیکٹو احکامات میں شامل ہیں جنہیں ٹرمپ نے دفتر سنبھالتے ہی منسوخ کر…

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک جنگجو رہا

افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کردیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان ​​محمد امریکی شہریوں کے بدلے رہائی پانے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ خان محمد…

اسرائیلی فوج نے غزہ سے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں بھی چُرا لیں

غزہ: سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے دوران محصور پٹی سے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں بھی چرا کر لے گئی۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے غزہ جنگ کے 470 دنوں کے دوران ہونے والے نقصانات کے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار…