ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل زوولبا آمد، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔ آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔…

پی ٹی آئی کی22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ درخواست گزار کیجانب سے مؤقف…

فریال تالپور کا سکرنڈ پولیس کے زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر ورثا سے اظہار تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی گاؤں رضا زرداری آمد ہوئی۔ فریال تالپور نے سکرنڈ پولیس حراست میں جاں بحق نواز زرداری کے ورثا سے تعزیت کی اور نواز زرداری کی وفات پر دکھ کااظہار کیا۔ انہوں نے…

اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود، پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے: شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری کنٹینر پر…

لوئر کرم میں فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں، سہولت کاروں سمیت 85 گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز نے گرینڈ آپریشن کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ پاراچنار جانے والی کانوائے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد…

ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں: تحریک انصاف

سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ ملک کی عوام کوجمہوریت اورحقوق چاہئیں۔ شہر قائد میں محمود خان اچکزئی،صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر،سردارلطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق…

بالا کوٹ: برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے دو غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرلیا گیا

مانسہرہ کی تحصیل بالا کوٹ کے سری پایہ کے مقام پر برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کےمطابق سری پائے پراسکیٹنگ کرنے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو دس گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا،…

پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔ جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک…

دہشتگرد عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و…

13 سالہ بچے کا ای سی ایل میں نام؛ کیا ریاست ایسے چلتی ہے؟ عدالت کا سیکرٹری داخلہ سے سوال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیضان عثمان بازیابی کیس میں 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ فیضان عثمان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے…