ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 14 فروری…

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ…

ملٹی نیشنل کمپنی لوٹے کیمیکل کوریا کا پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ

ملٹی نیشنل کمپنی لوٹے کیمیکل کوریا کا پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ، پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو مطلع کر دیا گیا۔ لوٹے کیمیکلز کارپوریشن (ایل سی سی کوریا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستانی ذیلی کمپنی میں اپنی مکمل حصص فروخت کرنے کے لیے…

پاکستان میں پہلی بار کراچی پورٹ پر الیکٹرک ٹرک متعارف

پاکستان میں پہلی بار کراچی پورٹ پر الیکٹرک ٹرک متعارف کرا دیئے گئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق الیکٹرک ٹرک کراچی پورٹ کے ساؤتھ وہارف میں پہلی بار متعارف کرائے گئے، کراچی پورٹ پر 6 ای وی ٹرکوں کو کل سے آپریشنل کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ…

قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف نے قرضوں کے بوجھ کو پاکستان کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف ماہیر بنجی نے کہا کہ…

بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار

بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسلام آباد نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم…

5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالرتک لے جانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پرتوجہ دی جائے اور 5 سال میں برآمدات60 ارب…

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی سے منسلک ضروری انکم ٹیکس کی چھوٹ دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے منسلک ضروری انکم ٹیکس پر چھوٹ دے دی۔ جمعرات کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے…

سعودی مرکزی بینک نے ریال کے نئے لوگو کا اجراء کردیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ریال کے سرکاری لوگو کی منظوری دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی مرکزی بینک کےگورنر ایمن السیاری نے نئے لوگو کا اجراء کردیا ہے۔ سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق ریال پر لوگو کا ڈیزائن…

دبئی میں پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دبئی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری ہونے والے سال 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ دبئی چیمبر آف کامرس…