ماہانہ آرکائیو

مارچ 2025

حوثیوں نے ڈرونز بنانے کی نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، برطانوی ادارے کا دعویٰ

یمنی حوثیوں کے ڈرونز دور تک پرواز کےقابل ہوسکتے ہیں اور ان کا ریڈار میں نظر آنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی شناخت کرنے والے ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شواہد سے پتا…

حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پرآمادگی ظاہر کردی

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے…

برازیل نے کلائمیٹ سمٹ کی تیاری میں روڈ بنانے کیلئے ہزاروں درخت کاٹ دیے

برازیل نے کلائمٹ سمٹ کی تیاری میں روڈ بنانے کیلئے ہزاروں درخت کاٹ ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل نومبر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس کوپ 30 کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا بھر سے 50 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس…

اسرائیل نے نسل کشی کیلئے جنسی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق اہم رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں منظم طریقے سے خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور جنسی تشدد کو جنگی…

امریکا کی 17 ریاستوں کو سیلاب اور خطرناک طوفان کا سامنا

موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔ محکمہ…

کولوراڈو: ائیرپورٹ پر مسافروں سے بھرے امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور ائیرپورٹ پر امریکی ائیرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ائیرلائنز کے طیارے سے 178مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا اور آگ لگنے سے ہر طرف دھواں…

محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، نیویارک پولیس نے 100 مظاہرین کو گرفتار کرلیا

فلسطینیوں کے حامی محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کے دوران نیویارک پولیس نے 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ…

برطانوی عدالت نے سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزاؤں میں کمی کی اپیل مسترد کر دی

برطانوی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزاؤں میں کمی کے لیے اپیل مسترد کر دی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سزاؤں میں کمی کے لیے رائل کورٹ آف جسٹس میں اپیل کی سماعت 3 ججوں نے کی۔ تاہم عدالت نے سارہ شریف کے قاتل والدین…

روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کرلیا

روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ روسی میڈیاکا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفونک…

امریکی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم

امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو برطرف کیے گئے ہزاروں وفاقی ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے جمعرات کو حکم دیا کہ پروبیشنری وفاقی ملازمین، جنہیں حالیہ…