ماہانہ آرکائیو

مارچ 2025

اقوام متحدہ: 2024 میں 9 ہزار سے زائد تارکین وطن ہلاک، مہلک ترین سال قرار

جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 8,938 افراد خطرناک سفری راستوں پر ہلاک ہوئے۔ ایشیا کے راستے سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے، اس کے بعد…

حماس ہتھیار ڈال دے؛ غزہ جنگ بندی کیلیے اسرائیل کی نئی شرط

اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم اسرائیل نے ثالثوں کے سامنے جنگ بندی کے لیے ایک بار پھر نئی فرمائش کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر غزہ میں آنے والی غیرملکی انسانی…

چینی وزیر اعظم کی امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش، "تعاون کو تصادم پر ترجیح دیں”

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تصادم کے بجائے مشترکہ ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بیان بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس میں…

چاقو بردار حملہ آور نے اسرائیلی فوجی سے پستول چھین کر فائرنگ کردی؛ ایک ہلاک

اسرائیل میں چاقو بردار حملہ آور نے ایک فوجی کو شدید زخمی کردیا اور اس سے اسلحہ چھین کر ایک کار پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی کار سے ایک سپاہی کو ٹکر مارکر گرایا اور پھر اہلکار پر چاقو کے وار کیے۔ حملہ…

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے خاتمے سے ہمارے اربوں ڈالر بچیں گے، میری پہلی صدارتی مدت میں مشرق وسطیٰ میں کوئی مسئلہ…

ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم، محفوظ، خوشحال بنانا ہے: ٹیمی بروس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم، محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سخت پالیسیاں بنانا ہر خود مختار ملک کا حق ہے،…

امریکا کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا افسوس ہے: کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا افسوس ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون حملوں کے بعد امریکی ایئر لائنز کے ہزاروں مسافروں کو پناہ دی، دس ہزار…

امریکا نے سراج حقانی سمیت طالبان کے 3 سینئر رہنماؤں پر عائد انعامات ختم کر دیئے

امریکا نے طالبان کے 3 سینئر رہنماؤں پر عائد انعامات ختم کر دیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پر عائد انعامات کو ختم کر دیا، سراج الدین حقانی نے 2008ء میں کابل کے سیرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا…

امریکا سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

امریکا سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکڑوں افراد نے نعرے لگا کر خراج تحسین پیش کیا، ابراہیم رسول نے کہا مجھے امریکا سے نکالے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہم نے اپنے…

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا جاسوسی کے الزام میں گرفتار

قطر میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق امت گپتا ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لئے جاسوسی جیسے سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا۔ 2022ء میں قطری سکیورٹی فورسز نے بھارتی بحریہ کے8…