ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔ 17 برس کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔…

صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تشدد

کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر پیش آیا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا…

پنجاب اور سندھ میں گندم کٹائی کا عمل شروع، سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے سے کاشتکار پریشان

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کٹائی کا عمل شروع ہوگیا۔ سندھ میں سرکاری سطح پر خریداری اور ریٹ مقرر نہ ہونے پر کاشتکار پریشان ہیں جبکہ پنجاب کا کسان قیمت کم ملنےپرپریشان ہے۔ مرکزی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو…

‘عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ خود نہیں ملنا…

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ…

مری اور اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت…

عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار

سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر…

پاکستان کا اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش

پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے…

میرپور خاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل افراد کا پتھراؤ، فرنچائز کو آگ لگا دی

کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔ میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات…

اُمت مسلمہ آج بھی ایک صف میں ہے لیکن حکمران جذبات کی ترجمانی نہیں کر رہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف 10 اپریل کو اسلام آباد میں کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امت مسلمہ کے نام…

دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر فی الفور کام بند کرکے تحفظات دور کیے جائیں: ناصر الدین

عوام پاکستان پارٹی سندھ کے سیکرٹری ناصر الدین محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی 6 کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر فی الفور کام بند کرکے سندھ کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں۔ اپنے بیان میں ناصر الدین محمود کا کہنا تھاکہ حکومت نے…