ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

یورپی یونین نے امریکا کو صفر پہ صفر ٹیرف معاہدےکا اشارہ دیدیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے تجارت نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے ہفتوں پہلے یورپی یونین نے امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر پہ صفر ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اِس کے لیے راضی دکھائی نہیں دیتے۔…

چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے البتہ چین کسی نقطے پر ڈیل کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کی تقریب سے خطاب…

غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، جنگ بندی بہت ضروری ہے:حماس رہنما

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس لیے جنگ بندی بہت ضروری ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا کہ یہ جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس…

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ صحافی…

9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہوجائے گا، ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ…

’غزہ ایک قتل گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے‘، سربراہ اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور اپنی واضح ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث غزہ ’قتل گاہ‘ بن چکا ہے۔ انہوں نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے…

انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا: نیتن یاہو کے سامنے ٹرمپ کی اردوان کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف کردی۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات…

اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی کی فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مائیکروسافٹ ملازمین برطرف

اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکروسافٹ نے برطرف کردیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور مائیکروسافٹ کی جانب…

سعودی عرب: عازمین کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا

سعودی حکومت نے حاجی یا معتمر کے مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے والی کمپنیوں اور اداروں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کمپنیوں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ’ اگر…