ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

صوابی: رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

صوابی میں رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو اویس بابر کے مطابق صوابی میں باکر کے مقام پر گُوہاٹی نہر میں تیز رفتار رکشہ گر گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے، جس میں سے 8 افراد…

ہیٹ ویو بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی

موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے، ہیٹ ویو میں اضافے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ہنگامی…

ایکس کی بندش کیخلاف درخواست، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ایکس (ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران 17 اپریل کو اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا. لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، بینچ میں…

رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں و گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق…

جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے…

بشریٰ بی بی کیخلاف29 مقدمات کی سماعت، کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی،…

کینالز کے مسئلے پر حکومت اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےکینالز کے مسئلے پرایک کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت اپنے اتحادیوں کےاعتراضات دور کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا…

فیروزوالا: تیز رفتار مزدے نے 4 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق

تیز رفتار مزدے تلے کچلے جانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ کالا شاہ کاکو روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتا مزدے نے سڑک کنارے خراب پک اپ کو ٹھیک کرنے میں مصروف مکینکوں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر دم…

بیساکھی میلہ: پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل 2025 تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ…

مسئلہ فلسطین: فضل الرحمان کا 10 اپریل کو کنونشن، 13 کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان…