ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت ہوئی تواینٹ سےاینٹ بجادیں گے: عبدالغفور حیدری

سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تواینٹ سےاینٹ بجادیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر ’قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا…

رواں ماہ چمن کےراستے 41 ہزارافغان مہاجرین اپنے وطن پہنچ گئے

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے اس سلسلے میں ہولڈنگ کیمپس کا دورہ کیا، انہوں نے افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان…

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کانفرنس میں شرکت کی،اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف…

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔ پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں…

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات…

ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان…

پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔ لاہور مینارپاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سےخطاب میں فضل الرحمان…

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا توگھس کر ماریں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی…

کیا پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ تک جانےکاخدشہ ہے؟

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ روسی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس یا مغربی ممالک…

سندھ اور پنجاب میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل میں آگ لگنےسے کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی فصل میں آگ لگنےکے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ لودھراں میں دو ہفتوں میں 30 اور…