ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کےطارق میر کیخلاف کیس ختم

برطانوی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملے میں ایم کیوایم لندن کے طارق میر کےخلاف کیس ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے طارق میر کےخلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر بانی ایم کیو ایم اوردیگرسینئر رہنماؤں کےخلاف ٹیکس چوری کیس چلانے…

کراچی: قیوم آباد پرکے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کیلئے بندکرنے کا اعلان

مرتضیٰ وہاب نے قیوم آباد پرکے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بندکرنے کا اعلان کردیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے،بلوچ کالونی ایکسپریس وے اور قیوم آباد سےکورنگی روڈ…

کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپورراہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سےپہنچے ہیں ۔ دوسری جانب یاتری کرتار پور راہداری کھلی رکھنے پرحکومت پاکستان کےمشکور ہیں۔…

جن محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے وہی ہراساں کرتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے غیر ملکی شہری کو رہائش فراہم کرنے پر ہوٹل منیجر کو دھمکیوں کے کیس میں پولیس انسپکٹر کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی باشندوں کو رہائش فراہم کرنے پر پولیس کی ہوٹل منیجر کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت…

پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ائیرلائنز میں بحران، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار

پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی ائیر لائنز میں بحران پیدا ہوگیا۔ بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کونیو دہلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی نائب صدر کی پرواز نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل…

ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں موجود غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں موجود اُن ہزاروں غیر ملکی طلبہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا…

اسرائیلی فوج کے جبری انخلانے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کردیا : اقوام…

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جبری انخلا نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کردیاہے۔ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو…

پہلگام حملہ: امت شاہ کی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوٹل مالکان نے پولیس سے اجازت نامہ…

امریکا کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز مالیت کے دفاعی معاہدے کی پیشکش

امریکا نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز مالیت کےدفاعی معاہدے کی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے…

ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد نکلے، مسئلہ کشمیر ڈیڑھ ہزار سال پرانا قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تاریخی کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے نابلد نکلے،مسئلہ کشمیر ڈیڑھ ہزار سال پرانا قرار دے دیا۔ ائیرفورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کشمیر میں حملے کے…