ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کےلیے ٹیرف طے کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین…

ایل او سی پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو شہید کرکے دہشت گرد قرار دینے کا بھارتی دعویٰ علاقہ مکینوں نے مسترد کر دیا۔ منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی…

سونیا گاندھی کے داماد نے پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار دیدیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کا کہنا ہےکہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا…

امریکی صدر آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کے تین اہم شراکت دار ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا اعلان کیا۔ وائٹ ہاؤس…

ڈیڑھ سال بعد ریمانڈ کیوں یاد آیا ؟ سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی اپیلیں نمٹادیں

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر انکار کرتے ہوئے اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران پراسیکیوٹر ذوالفقار…

پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

پنجاب کے مختلف اضلاع اور سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔ گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات لودھراں میں ہوئے جہاں صرف 2 ہفتوں کے دوران گندم کی فصل کو آگ لگنے…

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں…

کے فور منصوبے کے بعد حکومت سندھ ٹینکر مافیا کا خاتمہ یقینی بنائے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔ کراچی واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے…

حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی فنڈ برائےترقی کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کی ۔ سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادارقوم کی فوری…

جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی…