بحیرہ احمر میں متبادل طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست سے یمن کے مقابلے میں امریکہ کی شکست کی عکاسی ہوتی ہے: عبدالملک الحوثی

0 110

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں متبادل طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست یمن کے خلاف اس کی تباہ کن ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کی جانب سے یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے تنیجے میں یہ ہمارے دشمن امریکہ اور جہاز کے عملے کے لیے ایک خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔

جب کہ یہ جہاز طاقت کی علامت ہوا کرتا تھا جس سے واشنگٹن بڑی طاقتوں جیسے چین اور دیگر ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ انصار اللہ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن نے اس جہاز کو بار بار نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنانے میں کامیاب رہا ہے اور امریکہ مجبور ہوگیا کہ اس کے متبادل کے طور پر دوسرا جہاز بھیجنے کا اعلان کرے اور یہ ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان جہازوں سے دوسروں کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے ساتھ محاذ آرائی میں یہ جہاز امریکہ کے لیے اسیکریپ میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.