یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کو کامیاب قرار دیا ہے

0 127

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملے کے بارے میں کہا کہ آپریشن کامیاب رہا اور اس ہوائی اڈے پر پروازیں آدھے گھنٹے کے لیے روک دی گئیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی مسلح افواج کی راکٹ فورس نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو "فلسطین 2” الٹراسونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پایا جس کے نتیجے میں اس ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے کے لیے پروازیں روک دی گئیں۔

یحیی سریع نے یہ بھی بتایا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت کے جواب میں ملک کی میزائل اور ڈرون فورسز نے بحیرہ احمر میں USS ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری بیڑے اور متعدد دیگر امریکی فوجی آرسینلز کے ساتھ کئی گھنٹے تک جھڑپیں کیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمن اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.