اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کھانے پینے کے سامان اور امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے کو شامی حکومت کے لیے پیغام قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ دروز کمیونٹی کے خلاف کوئی خطرہ یا فورسز بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ شامی فورسز اور شام کی دروز کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔