حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
خبر رساں ذرائع نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے کی خبر دی ہے جس میں امریکہ ان مذاکرات میں مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
آج قطر کے قریبی خبری ذرائع نے امریکہ کی مرکزی ثالثی سے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، تین ہفتوں سے چالیس دن کے درمیان عارضی جنگ بندی متوقع ہے۔
اس عرصے کے دوران غزہ میں حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے چھ صیہونی قیدیوں منجملہ دو زندہ قیدیوں کو رہا کرکے اور چار کی لاشوں کو کہ جن کے پاس امریکی اسرائیلی شہریت ہے، صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔3
ساتھ ہی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، جنگ بندی کے دوران غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، اور حماس کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے داخل ہونے والی خوراک اور ادویات اسرائیلی قیدیوں تک پہنچیں گی-