غزہ میں یورپین ہسپتال پر صیہونی بمباری، حماس کا رد عمل

0 8

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یورپین ہسپتال کے احاطے اور اطراف پر اپنے بڑے فضائی حملوں کے ذریعے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے باقیماندہ نظام کے خلاف ایک نئی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کے ان حملوں کا مقصد اہم مراکز کو مکمل طور پر تباہ کرنا تھا جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

اس وحشیانہ حملے میں درجنوں مریض، طبی عملے، امدادی دستے اور شہری دفاع کے ارکان شہید یا زخمی ہوئے۔ ان میں سے کئی کو اس وقت دوبارہ نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی کارروائی میں مشغول تھے اور زخمیوں کو ملبے سے نکال رہے تھے۔

ان حملوں کے نتیجے میں غزہ کے یورپین ہسپتال کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تحریک حماس نے مزید کہا کہ جارح صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے جو تنازعات کی تاریخ میں بے مثال ہیں۔

مریضوں اور پناہ گزینوں سے بھرے اسپتالوں کو نشانہ بنانا فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی پالیسی کا حصہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.