دہشتگرد اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 70 فلسطینی شہید
دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی صبح سے جاری بمباری میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ پر بڑے اسرائیلی حملوں میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں 23 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 249 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار 492 فلسطینی زخمی ہو چکے، جنوبی غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقامات پر افراتفری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیلی فوجیوں کی بھوکے لوگوں پر فائرنگ سے 3 دنوں میں 10 افراد شہید ہوگئے۔