صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے‘ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا ردعمل

0 14

ایران کے دارلحکومت سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی حملوں کے کچھ گھنٹوں بعد جمعہ کی صبح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا اور انہوں نے کہا ہےکہ صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے ۔

"صیہونی حکومت نے اپنے شیطانی اور خونی ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک جرم انجام دیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی شیطانی فطرت کو مزید آشکار کیا۔”آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔

لیڈر نے تصدیق کی کہ حملوں میں کئی کمانڈر اور سائنسدان مارے گئے اور ساتھ یہ کہ "ان کے جانشین اور ساتھی فوری طور پر اپنا کام اٹھا لیں گے۔”آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس جرم کے ساتھ صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ اور تکلیف دہ تقدیر پر مہر ثبت کر دی ہے اور یقیناً وہ اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.