غزہ کے شہدا کی تعداد 55000 سے متجاوز
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 123 افراد شہید اور 474 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت ک مطابق 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ بیان میں یہ کہا گیا کہ اب تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے کوشاں فلسطینیوں میں شہید 224 اور 1858 زخمی ہوچکے ہیں۔