غزہ کے عوام کو سنگین قحط و بھوک کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

0 104

عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انیس مئی سے اب تک ہم نہایت محدود پیمانے پر ہی انساندوستانہ امداد غزہ پٹی میں بھیج سکے ہيں اس بین الاقوامی ادارے نے کہا کہ غزہ پٹی میں جب سے انساندوستانہ امداد کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک صرف سات سو امدادی ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہو سکے ہيں۔

عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ قحط کو پیچھے چھوڑنے کے لئے ہم غزہ کے باشندوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی منظم حمایت کر رہے ہيں اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے کاروانوں کے راستوں کو محفوظ بنانے، لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور گذرگاہوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.