سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر کارروائی اوپن کورٹ میں ہوگی

0 100

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اےکی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخوست نمٹادی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں ان کیمرا چل رہا ہے اس لیے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر بھی ان کیمرا کارروائی کی جائے۔

اس حوالے سے حساس معلومات ہیں اور عدالت کے سامنے ایسی معلومات، دستاویزات رکھنی ہیں جنہیں پبلک نہیں کیا جاسکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہےکہ سائفرکیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکلاجن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونےکی نشاندہی کریں گے اس پردلائل ان کیمراسنے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.