ایران کی وجہ سے توہین آمیز شکست ہوئی،صیہونی سفارتکار

0 73

صیہونی سفارتکار نے فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید شکست کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا ہے، صیہونی حکومت کے حکام کا خیال ہے کہ ایران، حماس کی مالی مدد کی وجہ سے ان اقدامات کا ذمہ دار فریق ہے۔

الیگزینڈر بن زوی نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف طوفان الاقصی نامی حماس کے آج کے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ حل پیش کرتے ہیں اور ہمارے پاس غزہ کے باشندوں کے خلاف کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی خواتین، بچوں اور شہریوں کے خلاف اس حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کئے بغیر اپنے دعوؤں اور بیان بازی کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں انہیں یرغمال بناتی ہیں اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔

القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف کے مطابق، طوفان الاقصی آپریشن کے پہلے مر حلے میں دشمن کے ٹھکانوں، ہوائی اڈوں اور ان کے اہم ٹھکانوں پر 5 ہزار سے زائد میزائل اور راکٹ فائر کیے گئے۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی حکومت کے متعدد فوجیوں سمیت مقبوضہ فلسطین کے کم از کم 53 مکینوں کو قیدی بنا کر غزہ پٹی منتقل کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.