حزب اللہ لبنان کے صیہونی چھاؤنیوں پر حملے

0 120

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں چار صیہونی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے، لبنان کے مقبوضہ شبعا فارم میں واقع ” رویسات القرن” چھاؤنی پر مجاہدوں نے گائڈڈ میزائل سے حملہ کیا جو سیدھے نشانے پر لگے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے مناسب ہتھیاروں سے "الظھیرہ” چھاؤنی پر حملہ کیا اور یہ حملہ کامیاب تھا۔ حزب اللہ بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے "حدب البستان” فوجی ٹھکانے کو گائڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ بدھ کی شام رامیم فوجی چھاؤنی کو بھی مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک الگ بیان میں بتایا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھی صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.